لاہور ہائی کورٹ نے برطانوئ شہریت کی حامل خاتون کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ ( پی سی ایل) میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر 3 روز می?? فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر سماعت کی۔ برطا??وی شہریت رکھنے والی خاتون نے پی سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ ایف آئی اے اور پاسپورٹ آفس کے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خاتون برطا??وی شہریت رکھتی ہیں۔ ان کا نام بغیر کسی وجہ کے پی سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔ برطا??وی شہری ہونے کے باعث انہیں ب??رون ملک سفر سے نہیں روکا جا سکتا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزار کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔
سرکاری وکیل نے 3 روز میں درخواست پر فیصلہ کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ عدالت نے سرکاری وکیل کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔