سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی) خان میں کارروائی کر ??ے معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو خو??رج کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پاک فوج ک?? شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ??ے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خو??رج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو خو??رج ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر ??ے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خو??رج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کیا گیا۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی ار کا کہنا ہے یہ خو??رج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
اعلامیے ??ے مطابق علاقے میں مزید خو??رج کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلین اپ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔