وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ??اکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منیارٹی کارڈ شروع کر رہے ہیں جس کے ذریعے نادار اقلیتی بہن، بھائیوں کی گھر بیٹھے مالی معاونت کی جائے گی اور گزر بسر کے لیے ہر تین ماہ بعد مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
لاہور کے سب سے بڑے چرچ ہاؤس آف پرئیر میں ??رس??س کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ??نیارٹی کارڈ 2025 کے شروع میں لانچ کر دیا جائے گا اور اقلیتی برادری کی جتنی مالی معاونت کر پائے، کریں گے تاکہ ??ادار اقلیتی بہن بھائی کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلائیں۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے اور آپ کی وزیراعلیٰ آپ کی ماں کی طرح ہے اور ماں اپنے بچوں میں تفریق نہیں کرتی۔ میرے دل و دماغ میں مذہب کے نام پر کوئی تفریق نہیں ہے۔ مسلمان، کرسچن، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے لوگ میرے سر کا تاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ??نجاب کے عوام کی حفاظت اور ترقی میری ذمہ داری ہے، میں آپ کی وزیراعلیٰ ہوں اور آپ کے لیے دن رات کام کر رہی ہوں، میرے لیے اقلیت اور اکثریت سب برابر ہیں۔ پنجاب حکومت کے ہر پراجیکٹ میں سب برادریوں کا برابر کا حصہ ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ??رس??س کی تقریب میں اس لیے آئی ہوں کہ آپ کو احساس ہو کہ ??یں آپ کا حصہ ہوں اور آپ میرا حصہ ہیں، جو اقلیتی بہن بھائیوں کو تکلیف دے گا وہ مجھے تکلیف دے گا، اقلیتی برادری کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ میرا دفتر، دل اور گھر کے دروازے اقلیتی برادری کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ??سیحی برادری کے لیے انکلیوزو سوسائٹی کے قیام پر خصوصی توجہ دے رہی ہوں جبکہ ??سیحی برادری کے لیے بجٹ 200فیصد تک بڑھا دیا ہے، میرا بس چل?? تو بجٹ کو 5ہزار فیصد تک بڑھا دوں کیونکہ ??سیحی برادری کا بجٹ بڑھانا کسی قسم کا احسان نہیں بلکہ آپ کا حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گھر سے آتے ہوئے محمد نواز شریف نے مسیحی برادری کو ??رس??س کی مبارکباد دینے کا پیغام دیا۔ محمد نوازشریف نے مجھے سکھایا ہے کہ ??رآن پاک کی پہلی آیت ہے الحمد للہ رب العالمین، تمام تعریفیں اس رب کے لیے جو تمام جہانوں کا مالک ہے، صرف مسلمانوں کا مالک نہیں ہے۔ نواز شریف اکثر کہتے ہیں کہ ??نیارٹی کا لفظ استعمال نہ کیا کرو، اقلیتیں ہم سے بھی زیادہ پاکستانی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ایسٹر کی تقریب می?? مریم آباد گئی، مسیحی برادری کو مبارکباد دینے گھروں میں گئی، بہت محبت اور احترام سے انہوں نے میرا استقبال کیا۔ مریم آباد کی مسیحی ماؤں اور بہنوں نے گلے لگا کر پیار دیا، گھر بٹھایا اور کھانا پینا بھی دیا۔ مسیحی برادری نے بتایا کہ ??ریم آباد چرچ میں ایسٹر منانے کے لیے چیف منسٹر 120 سال بعد آیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ??یری تمام تر توجہ اقلیتی برادری کے لیے بہتر پاکستان اور بہتر پنجاب بنانے پر ہے۔ مسیحی برادری کے لیے ایسا پنجاب بنا رہے ہیں کہ ان کو کسی قسم کا کوئی ڈر، خوف یا خطرہ لاحق نہ ہو۔
تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ??یں آپ کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہوں، دعا ہے اللہ تعالی اقلیتی آبادی کو ہمیشہ شادو آباد اور خوش رکھے۔ جب مجھے پتہ چلا کہ ??رس??س تقریب میں 10ہزار لوگ ہیں تو میں 10ہزار کیک لائی ہوں، ??رس??س کے 10ہزار کیک مریم نواز شریف کی محبت کا ایک چھوٹا سا نذرانہ ہے۔